• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان رہنے کیلئےدنیا کاسب سے سستا ترین ملک قرار

راولپنڈی (جنگ نیوز )پاکستان کو رہنے کے لیے سب سے سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا ہےجبکہ بنگلہ دیش جنوبی ایشیاء کا سب سے مہنگا ملک اور سوئٹزرلینڈ کودنیاکا مہنگا ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ سطح کے پیشہ وارانہ افراد اور کاروباری رہنماؤں کے لیے معروف بنگلہ دیشی میگزین نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو رہنے کے لیے سستا ترین ملک قرار دے دیا ہے۔پاکستان کے بعدافغانستان،ہندوستان،شام ،ازبکستان ، کرغزستان اور تیونس کوسستا ملک قرار دے دیا ہے۔جب کہ مہنگےترین ممالک کی فہرست میں یورپی ممالک سرِ فہرست رہے۔
تازہ ترین