• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے سر ہوگو سوائر کی انور پرویز لارڈ ضمیر، عبد القدیر حمزہ کے ہمرا ہ ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی رکن پارلیمنٹ سر ہوگو سوائر نے ملاقات کی ، سرانور پرویز ، لارڈ ضمیر چوہدری اور عبد القدیر حمزہ بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔ وزیراعظم سے رجب طیب ایردوان ہسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین خواجہ عمر فاروق اور فائونڈنگ چیئرمین میاں محمد احسن کی قیادت میں وفد نے بھی ملاقات کی اور ٹرسٹ کی صحت کے شعبے میں خدمات اور وزیراعظم کے پناہ گاہ پروگرام لاہور کے حوالے سے مختلف امور پرآگاہ کیا،وزیراعظم نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ مخیر حضرات کی جانب سے بیمار، بے سہارا اور نادار افراد کی خدمت لائق تحسین ہے۔
تازہ ترین