• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کے نو تشکیل بورڈ کا تیسرا اجلاس

کراچی(طاہرعزیز/ اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کے نئے تشکیل پانے والے بورڈ کا تیسرا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین وزیربلدیات سیدناصرحسین شاہ نے کی ذرائع کے مطابق اجلاس میں واٹربورڈ کے مختلف شعبوں سے متعلق پریذینٹیشن کا آغاز کیا گیا ہےتاہم کراچی واٹراینڈسیوریج سسٹم امپرومنٹ پروجیکٹ کی بریفنگ نہ ہو سکی اجلاس دوپہر 2 بجے شروع ہوا تاہم چیئرمین صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے باعث تقریباً تین بجے چلے گئے دیگر ممبران میں میئرکراچی وسیم اختر نے کورٹ میں ایک دوسرے ممبر نے مصروفیت کے باعث شرکت سے معذرت کرلی تھی اجلاس جو تقریباً شام 4 بجے تک جاری رہا بورڈ کے رکن سلمان چانڈیو نے کہا کہ شہر کے آدھے سے زیادہ ٹرنک سیور ریت مٹی سے بھر چکے ہیں جس کے باعث سیوریج اوورفلو ہو رہا ہے نہون نےتجویز دی کہ شہر کا سیوریج سسٹم بہتر بنانے کے لیے بھل صفائی کی طرز پر ونچنگ کے نظام کو بحال کیا جائے جسے منظور کرلیا گیا اور واٹربورڈ کو ہدایت کی گئی کہ وہ بجٹ میں مختص رقم کو استعمال میں لائے اور آئندہ الگ سے حکومت سندھ سے گرانٹ مانگی جائے نئے بورڈ کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر ماہ اپنا اجلاس منعقد کرے گا، بورڈ کے ممبرزپر مشتمل گزشتہ اجلاس میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی تھیں جو اپنا کام تیزی سے جاری رکھےہوتے ہیں لیگل کمیٹی واٹربورڈ کا پورا ایکٹ ری وزٹ کررہی ہے آرگنائزیشن ڈیولپمنٹ ،ڈی پی سی اینڈ ایچ آر کمیٹی واٹربورڈ کے سربراہ سمیت اہم عہدوں کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے رکھنے کے لیے تجاویز مرتب کررہی ہے واضح رہے کہ بورڈ کے ٹی او آر میں یہ بات شامل کردی گئی ہے کہ اہم اسامیوں کے لیے کارپوریٹ طرز پرپرائیویٹ سیکٹر سے تعیناتیاں کی جائیں اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ کے فور اور ایس تھری کی پریذنٹیشن آئندہ اجلاس میں دینے کا فیصلہ کیا گیا
تازہ ترین