• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ اور امریکا کا روس پر جارجیا کیخلاف سائبر حملوں کا الزام

لندن(اے ایف پی) برطانیہ اور امریکا نے روس پر جارجیا کیخلاف سائبر حملوں کا الزام عائد کیا ہے، روسی ایجنسی نے صدر،عدالتوں،میڈیا کو اہداف بناتے ہوئے 2000 ویب سائٹ ہیک کیں تفصیلات کے مطابق برطانیہ اور امریکا نے روس پر جارجیا کیخلاف اندھا دھند سائبر حملوں کا الزام عائد کیا ہے،الزام میں کہا گیا ہے کہ روس نے گزشتہ برس اکتوبر میں تقریبا 2000 ویب سائٹس کو ہیک کیا،یہ ہیکنگ روس کی جی آر یو ایجنسی نے کی تھی اور اس میں صدر،عدالتوں اور میڈیا سمیت دیگر کو ہدف بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین