• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ قتل کیس میں اہم گواہ کا بیان قلمبند کر کے مزید سماعت چوبیس فروری تک ملتوی کر دی، سی ٹی ڈی پولیس نے قاسم معاویہ کو حراست میں لیا تھا ۔ عدالت نے اس کیس کے اہم گواہ ڈاکٹر اظہر محمود کا بیان اور وکیل صفائی کی جرح کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے تھانہ حضرو اٹک میں درج اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزمان محمد اسحاق وغیرہ کیخلاف دو گواہ قلمبند کرلئے۔
تازہ ترین