• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ بورڈ کا اپریل سے پانی کے بلوں میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے پانی کے بلوں میں سوفیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے ہی شہری ایریاز کے مقابلے میں کینٹ ایریاز کے صارفین سے پانی کے بل ڈبل سے بھی زیادہ وصول کئے جا رہے ہیں اور اب مزید سو فیصد اضافہ ان کی مشکلات کو اور بڑھا دے گا۔ پانی کے نئے نرخ یکم اپریل سے لاگو ہونگے۔ کینٹ بورڈ حکام پانی کے بلوں میں حالیہ اضافہ کو جہاں ادارے کی مالی مشکلات بتا رہے ہیں وہاں خانپور ڈیم سے آنے والے پانی کے آپریشنل اینڈ مینٹی ننس چارجنگ کی مد میں ایک ارب تیرہ کروڑ روپے کی سی ڈی اے کو ادائیگی کا بھی رونا رو رہے ہیں جو پانی کے پانی میں اضافہ کی صورت میں ہی اداہو سکتے ہیں۔ کینٹ بورڈ کے ترجمان قیصر محمود نے پانی کے بلوں میں سو فیصد اضافے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا ادارے کے مالی مسائل کی وجہ سے کیا جا رہا ہے ، راولپنڈی کینٹ بورڈ کے ذمہ خانپور ڈیم سے آپریشنل مینٹی نینس چارجز کی مد میں ایک ارب تیرہ کروڑ دس لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم واجب الادا ہے جو اس نے سی ڈی اے کو ادا کرنی ہے ، کینٹ بورڈ 1999 ء سے سی ڈی اے کو او ایم چارجنگ کی مد میں اب تک 510ملین روپے ادا کر چکا ہے اور اب خانپور ڈیم سے نہر کی بھل صفائی سمیت اس کی سپروائزری ذمہ داری بھی کینٹ بورڈ کو سونپ دی گئی ہے اس کے اخراجات الگ سے ہونگے۔
تازہ ترین