• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل منشیات فروشوں کا آسان شکار ہے، شہریار آفریدی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نےکہا ہے کہ نوجوان نسل منشیات فروشوں کا آسان شکار ہے،کمیونیکیشن کے نئے اور جدید آلات نوجوان نسل کا بہترین دوست یا بدترین دشمن ثابت ہوسکتے ہیں، والدین کو اپنے نوجوان بچوں پر نظر رکھناہوگی، ففتھ جنریشن وار کے دور میں نوجوان نسل کو پاکستان کی آواز بننا ہوگا، نوجوان سوشل میڈیا پر پاکستان کی آواز بنیں، پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہوں۔ بدھ کو منشیات کے حوالے سے شعوری مہم کے سلسلہ میں زیبسٹ یونیورسٹی میں طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا نوجوان نیشن بلڈنگ کے عمل میں حکومت کی مدد کریں۔
تازہ ترین