• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ،بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں پر منتخب ممبران کے تحفظات

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں پر منتخب ممبران نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ، ایک وارڈ کو تین تین جگہوں پر تقسیم کر دیا گیا ہے جس سے جہاں امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا وہاں ووٹرز بھی پریشان رہینگے۔ چکلالہ کینٹ بورڈ کی وارڈ9 کو سات کا ایریاز دینے کے ساتھ ساتھ وارڈ سات کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ صرف وارڈ سات کا ہی ایشو نہیں بلکہ ہر وارڈ کو ہی توڑ دیا گیا ہے ۔ وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان سمیت تمام ممبران نے اس پر ورکنگ شروع کر دی ہے جلد ہی متعلقہ اتھارٹی کو اپیلیں کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں کینٹ میں ن لیگ کے ممبران کی اکثریت ہے انہیں ڈسٹرب کیا گیا ہے۔
تازہ ترین