• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی تنصیبات پر کام کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں‘ جی ایم آپریشن

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو کے جنرل منیجر آپریشن چوہدری عبدالرزاق نے لائن سٹاف پر زور دیا ہے کہ بجلی تنصیبات پر کام کے دوران حفاظتی آلات اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ذرا سی لاپرواہی سے جان گنوا کر اپنے گھروں میں اندھیرے نہ کریں۔ وہ سیفٹی سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ ایس ای راولپنڈی زبیر خان نے لائن سٹاف کو تاکید کی کہ ذہنی سکون اور معیاری آلات میسر نہ ہوں تو کام نہ کریں۔ یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خورشید احمد نے کہا کسی بجلی کمپنی کی نجکاری نہیں کرنے دینگے۔
تازہ ترین