• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میںپھنسے طلباء کے والدین کا احتجاج، حکومت کیخلاف نعرے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک ) معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا اور زلفی بخاری کی چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق پر یس کا نفرنس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گئی اور دونوں شخصیات کو پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر نکلنا پڑا۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین بنے جنہوں نے ابتداً تو تلخ سوالات کئے اور پھر حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ خصوصی نامہ نگار کے مطابق چین میں پھنسے طلبا و طالبات کے والدین نے ڈاکٹر ظفر مرزا اور زلفی بخاری سے ملاقات میں عدم اطمینا ن پر مارگلہ روڈ پر دھرنا دے دیا جو تین گھنٹے جاری رہا۔والدین نے تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے خبر دار کیا کہ ہمارے بچے واپس نہ آئے تو ہم نہ صرف وزارتوں کے سامنے احتجاج کریں گے بلکہ چینی سفارتخانے کے سامنے بال بچوں سمیت بیٹھ جائیں گے۔
تازہ ترین