• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیکس 93پوائنٹ کم ہو کر 40482 پر آگیا، صرف 11کروڑ 20لاکھ حصص کا کاروبار ہوا، 183 کمپنیوں کی قیمتیں گر گئیں

لاہور (سودی) گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں دن بھر کے اتار چڑھائو کے بعد کاروبار کا اختتام مندے پر ہوا۔ آخر میں بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی تھی جبکہ انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی گر گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جو کافی دیر تک جاری رہی اور پھر شروع ہونے والا پریشر آخر تک برقرار رہا۔ اس دوران انڈیکس میں 123 پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا اور 127 پوائنٹ کی کمی بھی۔ گزشتہ روز مارکیٹ پر زیادہ اثرات ایف اے ٹی ایف کے فیصلوں سے متعلق قیاس آرائیاں تھیں جبکہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال، بڑھتے ہوئے قرضے اور کمپنیوں کی طرف سے آنے والے مایوس کن مالیاتی نتائج نے بھی مارکیٹ کو متاثر کیا۔ زیادہ سیلنگ عام سرمایہ کاروں، بروکروں، بینکوں اور غیر ملکی فنڈز کی طرف سے آئی جس کے نتیجہ میں 14 لاکھ ڈالر کا آئوٹ فلو بھی آیا جبکہ خریداری کرنے والوں میں کمپنیاں، مالیاتی ادارے، میوچل فنڈز، آرگنائزیشنز اور انشورنس کمپنیاں شامل تھیں۔ سرمایہ کار گزشتہ روز بھی کوئی بڑی پوزیشن لینے سے گریز کرتے رہے۔ مارکیٹ میں زیادہ کاروبار آئل، بینک اور سیمنٹ سیکٹر کی کمپنیوں میں ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ انڈیکس 93 پوائنٹ کم ہوکر 40482 پر آگیا۔ 129 کمپنیوں میں اضافہ، 183 میں کمی اور 18 میں استحکام رہا۔ صرف 11کروڑ 20 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔
تازہ ترین