• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پیٹروکیمیکل کریکر کمپلیکس لگا یاجائے: پی سی ایم اے

لاہور(اکنامک رپورٹر )پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اقبال قدوائی نےکہا ہے کہ چین میں کرونا وائرس اور بھارت سے درآمدات پر پابندی سے صنعتی خام مال کے شعبہ میں پیدا شدہ خلا کو پُر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر متبادل حکمت عملی تشکیل دی جائے او ر پاکستان میں پیٹروکیمیکل کریکر کمپلیکس لگایاجائےجس کیلئے پی سی ایم اے نے ہوم ورک مکمل کر رکھا ہے۔درآمدی خام مال کے متبادل مال کی مقامی سطح پر پیداوار کیلئے سرمایہ کاروں کو ترغیباتی پیکج تشکیل دیا جائے۔صنعتوں میں استعمال ہونیوالے کیمیکلززیادہ تر چین اور بھارت سے درآمد کئے جارہے تھے،اب دیگر ممالک سے درآمد مہنگی ہونے سے قابل برداشت نہیں رہی۔ پاکستان میں ہر سال صرف کیمیکلز کی امپورٹس پر 10ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ خرچ کرتا ہےجو کہ امپورٹ بل کا 17 فیصد ہے اور اس میں مسلسل سالانہ 7 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین