• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال ٹائون میں ایک دکان میں ڈاکہ ،طفیل روڈ پراہل خانہ کویرغمال بناکرڈکیتی ،اسلام پورہ میں ڈاکووں نے 35ہزا رلوٹ لیے

لاہور(کرائم رپورٹرسے) فیکٹری ایریا میں عاطف اوراس کی فیملی سے2لاکھ 70ہزار روپے،اقبال ٹائون میں عمیر کی دکان سے دو ڈاکوئوں نے2لاکھ 68ہزار کی نقدی اورموبائل چھین لیا، شمالی چھائونی میں طفیل روڈ پر واقع اعجاز کے گھر تین ڈاکوگھس آئے اوراہل خانہ کو یرغمال بنا کر2لاکھ30ہزار روپے لوٹ لئے ،اس کے علاوہ شفیق آباد میں فرقان مجید سے دو ڈاکوئوں نے 1لاکھ92ہزار ،ہنجروال میں فہیم کے گھر سے ان کی نوکرانی اپنے دو ساتھی ڈاکوئوں سے مل کر فاروق کی فیملی کو یرغمال بنا کر1 لاکھ30ہزار روپے کی نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئےجبکہ اسلام پورہ میں رئیس اسلم سے35ہزار روپےکی نقدی اورموبائل فونز چھین لیے گئےجبکہ ڈیفنس میں چور ثاقب کے گھر سے54 ہزار روپے جبکہ فیصل ٹائون نصیر کے گھرسے36تولےزیورات اورپانچ لاکھ کی نقدی چوری کرکے لے گئے ۔علاوہ ازیں گلبرگ میں طفیل اور وحدت کالونی میں مقبول کی گاڑیاں اور ہر بنس پورہ میں جاوید نور اور مسلم ٹائون سے آصف کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
تازہ ترین