• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزنس رجسٹریشن پورٹل کااجراء انقلابی اقدام ہوگا‘فرمان زرکون

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی ہدایت پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈٹریڈ کی جانب سے پہلی باربزنس رجسٹریشن پورٹل کا اجراء کیا جا رہا ہے جس میں صوبے میں کاروبار کی رجسٹریشن کے عمل کو ایک دھارے میں لایا جائیگااس ویب پورٹل کے ذریعے کاروباری حضرات کو بزنس رجسٹریشن، ٹیکس نمبر الاٹمنٹ ، مختلف حکومتی اداروں میں رجسٹریشن سمیت کاروبار سے متعلق تمام سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہونگیںاس میں گھر بیٹھے آن لائن کمپنی رجسٹریشن کی طرز پر پارٹنر شپ فرم رجسٹریشن بھی کی جائیگی چھوٹے کاروبار سے منسلک افراد خصوصاً دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بینک سہولیات ، قرضوں کے حصول اور عالمی مالیاتی اداروں کی رسائی بھی حاصل ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ یہ بلوچستان میں کاروبار کے فروغ کیلئے ایک انقلابی قدم ہے جس کا سہرا وزیر اعلیٰ جام کمال خان کو جاتا ہے اور وہ اس میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کا پروگرام ہے کہ تمام سرکاری امور کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے تاکہ عوام کیلئے سہولیات پیداہونے کیساتھ شفافیت آئے اورتمام امور تیز رفتاری سے انجام پائیں۔
تازہ ترین