• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کوئٹہ شہروگردنواح میں موٹرسائیکلوں کے گن پوائنٹ پرچھیننے کے بڑھتے واقعات پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ گذشتہ روززرغون آبادتھانے کی حدودکوتوال روڈپرسیدبلال سےموٹرسائیکل گن پوائنٹ پرچھین لی گئی۔سی سی پی او کوتوال سمیت دیگر علاقوں میں وارداتوں کانوٹس لیکرسیدبلال سمیت تمام تھانوں کی حدودمیں چھینی گئی موٹرسائیکلوں کوبرآمداورتمام تھانوں سے روزانہ کی بنیادپر رپورٹیں طلب کریں تاکہ جرائم اور چوری کے واقعات میں کمی اورعوام کوتحفظ کااحساس ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی غفلت سے جرائم پیشہ افرادکوایک آزادنہ ماحول فراہم ہے،باربارعوام کولوٹنے کے باوجود انتظامیہ بے حس اور بے بس نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کوئٹہ شہر میں جرائم کے اڈے قائم ہیں، انہوں نے کہا کہ چوروں اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف گھیراؤتنگ کیاجائے اور عوام کو احتجاج پرمجبور نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے اگر حکومت تحفظ نہیں کرسکتی تو پھر عوام کو اپنے تحفظ کی اجازت دیجائے۔
تازہ ترین