• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلقات عامہ سے پہلے کی طرح تعاون کرینگے،انجمن اخبار فروشاں

کوئٹہ( این این آئی) انجمن اخبار فر وشا ں کے صدر اللہ گل محمد حسنی نے محکمہ تعلقا ت عا مہ کے آفیسر زویلفیئر ایسوسی ا یشن کے نو منتخب صدر وقاص شا ہین اور جنر ل سیکر ٹری ظفر علی ظفر کو مبا رک باد پیش کی ۔انہوںنے کابینہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہاکہ محکمہ تعلقا ت عا مہ سے ہما رے بچوں کارزق وابستہ ہے اخبا ر فروش یو نین ہمیشہ کی طرح ہر تعا ون کر نے کیلئے تیار ہے اجلاس سے قا ئم مقام جنرل سیکر ٹری نذ ر محمد نا صر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ تعلقا ت عامہ کا الیکشن ایک جمہوری انداز میں ہوا، دونوں پینل کا شکر یہ ادا کر تے ہیں جنہوں نے نتیجہ قبو ل کیا سیکرٹری اطلا عات نصیب اللہ کا کڑ نے وحید زہیر اور نا در چھلگری کا شکریہ اد ا کیا کہ انہوں نے کم وقت میں الیکشن کر ایا ۔ اجلاس میں سا بق صدر عبد النبی سما لا نی ، نائب صدر یو سف شا ہ حسنی محمد جان سا سو لی جو ائنٹ سیکر ٹری حا جی ملک سعید احمد سیکرٹری ما لیات نور احمد شاہ ٹکر ی مو لا داد ، ضیاء الر حمن سا سو لی ،خان ولی خان ناصر ، حا جی عبد الر ؤف بنگلز ئی نے شر کت اور نو منتخب صدر و جنرل سیکر ٹری کو مبا رک باد دی ۔ 
تازہ ترین