• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ‘6فوڈپوائنٹس سیل ‘متعدد کو جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر6فوڈپوائنٹس کو سربمہر اورمتعدد فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور پر1لاکھ38ہزارکے جرمانے عائد کیے،مضر صحت اجزاء کے استعمال پر النعمت فوڈزپاپڑ فیکٹری جبکہ ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت اورکھلے رنگوں کے استعمال پر لودھراں میں جاوید سپائس گرائنڈنگ یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔علاوہ ازیں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوںمیں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں کیمیکلز،زائد المیعاد اشیائے خورونوش،ملاوٹی مصالحہ جات اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا ۔
تازہ ترین