• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات پرعملدرآمد نہ ہوا تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے، اساتذہ تنظیمیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی،اساتذہ تنظیموں کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق اساتذہ تنظیموں کے عہدیدارن کے اجلاس میں اساتذہ کو مستقل کرنے سے متعلق سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کئے ایک ماہ ہو چکا ہے لیکن ابھی تک اس کی منظوری نہیں ہوسکی،غیرمستقل اساتذہ کا معاہدہ اگلے ماہ ختم ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی تنخواہیں بھی بند ہو جائیں گی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر 20 مارچ تک تحریک اساتذہ پنجاب کے ساتھ طے شدہ امور پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو 25 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے بھر پور احتجاج ہوگا۔
تازہ ترین