• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگشت مارکیٹ کی دکان میں ڈکیتی کے خلاف تاجروں کا احتجاج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان سٹی کے صدر عارف فصیح اللہ کی قیادت میں گلگشت گردیزی مارکیٹ سے دکان کی چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی و قیمتی کپڑے چوری کئے جانے کی واردات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تاجروں نے احتجاجاً دکانیں بندکردیں اور دھرنا دیا۔ اس موقع پر تاجر رہنما عارف فصیح اللہ اور متاثرہ تاجر شیخ سلیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ مارکیٹوں اورکالونی کے علاقہ میں آئے روز چوری و ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں لیکن گلگشت تھانہ پولیس کارروائی کر نے کے بجائے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے آر پی او، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لیں بصورت دیگر تاجر برادری راست اقدام پر مجبور ہو جائے گی۔
تازہ ترین