• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آئی ایس پی میں کرپشن کا تحقیقاتی دائرہ وسیع

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بیوہ اور فوت ہونے والی خواتین کی رقم خورد برد کرنےکے کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملتان نے ناجائز فائدہ لینے والے سرکاری افسران کو فرداً فرداً بلوانا شروع کر دیا ہے،انکوائری کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری افسران اور ملازمین نے بیوہ اور فوت ہونے والی ہزاروں خواتین کے جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے موبائل سمز نکلوا کر ان کے نام سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملنے والے رقوم ہڑپ کیں،سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والوں میں ملتان،مظفر گڑھ اور بہاولپور کے سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین