• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں واسا انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سیوریج مسائل میں اضافہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)واسا انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سیوریج مسائل میں اضافہ ہوگیا،جگہ جگہ ابلتے گٹر عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے لگے،تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ابلتے گٹر اور نامکمل سیوریج منصوبے واسا کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ ایم ڈی نسیم خالد چانڈیو فیلڈ میں کم دکھائی دیتے ہیں اور عوامی شکایات کو فوری حل نہیں کرتے،شہریوں نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے واسا مسائل کے حل کیلیئے ایم ڈی واسا کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ، دوسری جانب ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ دو ارب روپے کی سکیم منظور ہوئی ہے جس کے بعد امید ہے کہ سیوریج مسائل حل ہونگے۔
تازہ ترین