• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے میں نظریات کی تشکیل میں خواتین کا کردار کلیدی ہے، پروفیسر ثمینہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) آسٹریلوی خاتون پروفیسر ثمینہ یاسمین نے کہا ہے کہ معاشرے میں نظریات کی تشکیل میں خواتین کا کردار کلیدی ہے جسے صنفی یا نسواں تحریک سے تشبیہہ دیکر متنازعہ نہیں بنانا چاہئے وہ پشاور یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلکٹ سٹڈیز اور آسٹریلوی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام سیمینار سےخطاب کر رہی تھیں، انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر حسین شہید سہروردی اور پروفیسر عابدہ بانو نے بھی خطاب کیا جبکہ شعبہ ریجنل سٹڈیز کے پروفیسر بابر شاہ نے لیکچر دیا۔ پروفیسر ثمینہ یاسمین نے کہا کہ تنازعات کے حل میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرسکتی ہیں جس کیلئے ریاستی اداروں کو خواتین کیلئے یکساں مواقع اور باوقار روزگار کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کی شدت کی کمی مرد و زن باہمی پلیٹ فارم اور یکجہتی سے لا سکتے ہیں۔ پروفیسر حسین شہید سہروردی نے کہا کہ خواتین کیلئے مذہب اسلام میںحضرت عائشہ اورحضرت خدیجہ کی روشن مثالیں موجودہ اور آئندہ آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
تازہ ترین