• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ATM کے اندر، باہر افراد ایک دوسرے کو ڈاکو سمجھے

کراچی کے علاقے گلبرگ میں واقع ایک نجی بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم میں موجود افراد اور باہر موجود افراد ایک دوسرے کو ڈاکو سمجھتے رہے جس پر پولیس کو طلب کر لیا گیا۔

گلبرگ کے اے ٹی ایم میں موجود افراد کو ڈاکو سمجھ کر تشدد کرنے کے لیے باہر مجمع جمع ہو گیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو تھانے منتقل کیا تو دونوں بے قصور ثابت ہوئے۔

پولیس کے مطابق گلبرگ میں مددگار ون فائیو کو نجی بینک کے اے ٹی ایم میں لوٹ مار کی اطلاع ملی تھی۔

پولیس موقع پہ پہنچی تو وہاں ہجوم موجود تھا، اے ٹی ایم میں موجود افراد کو باہر کھڑے افراد نےڈاکو سمجھا، جبکہ اے ٹی ایم میں موجود افراد باہر کھڑے افراد کو ڈاکو سمجھ کر خوفزدہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: سولجر بازار میں اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا گرفتار

ڈاکوؤں کے ڈر سے اے ٹی ایم میں موجود افراد نے خود کو اندر لاک کر لیا۔

پولیس نے اے ٹی ایم میں موجود افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا۔

تھانے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ دونوں افراد اپنی تنخواہ نکالنے اے ٹی ایم گئے تھے، حراست میں لیے گئے افراد ڈاکو نہیں ہیں۔

تازہ ترین