• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکرقومی اسمبلی نااہل وزیراعظم کو ایوان میں طلب کریں،طلال چودھری


مسلم لیگ نون نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے کہ عمران خان وزیرِ اعظم کی تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں لیکن ایوان سے غائب ہیں، کاروبار، روزگار اور روٹی چوری کرنے والے نااہل وزیرِ اعظم کو ایوان میں طلب کریں۔

اس حوالے سے نون لیگی رہنما طلال چوہدری نے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا ہے کہ فواد چوہدری صاحب ہم نے بھی اسپیکر کو خط لکھا ہے کہ آٹا اور چینی چور وزیرِ اعظم پارلیمان سے لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎اسپیکر کو خط لکھا ہے کہ سب سے نالائق، نااہل، جھوٹے اورچور وزیرِ اعظم کو پارلیمان میں طلب کیا جائے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو خط لکھا ہے کہ عمران خان وزیرِ اعظم کی تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں لیکن ایوان سے غائب ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: شہریار آفریدی کی قسمیں جھوٹی ہیں، طلال چوہدری

انہوں نےکہا کہ ‎اسپیکر کو خط میں لکھا ہے کہ ایوان میں لوٹوں کی چھانٹی کرائی جائے، معلوم ہو کہ پرویز مشرف کے لوٹوں کی کتنی تعداد ہے۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ ‎اسپیکر کو لکھا ہے کہ کاروبار، روزگار اور روٹی چوری کرنے والے نااہل وزیرِ اعظم کو ایوان میں طلب کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کو خط میں لکھا ہے کہ پشاور میٹرو کے 150 ارب کے کھڈے کھودنے والے چور وزیرِ اعظم کو پارلیمان میں لایا جائے۔

طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ‎فواد چوہدری صاحب چور، نالائق اور نااہل وزیرِ اعظم آپ کو مل جائیں تو انہیں اسپیکر کے حوالے کر دیں۔

تازہ ترین