• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنر مند پاکستان پروگرام ،نوجوانوں کو کمپیوٹر ٹریننگ دینگے، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو کمپیوٹر کے مختلف شعبوں میں ٹریننگ دیں گے تاکہ ملک اور بیرون ملک روزگار کمانے کے قابل ہوسکیں۔

لاہور کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں ہنر مند پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کے اندر 200 انکو بیشن سینٹر جبکہ نیشنل ایکریڈیشن کونسل بھی قائم کی جائے گی جو فنی تعلیمی اداروں کا معیار چیک کرے گی، اس پروگرام کے منتخب 12 سو نوجوانوں کو 6 ماہ کی تربیت دی جائے گی۔

تقریب سے یونیورسٹی کے قائم مقام چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین اظفر منصور، ٹیوٹا کے چیئرمین علی سلمان اور نیوٹک کے ایم ڈی رانا سلیم نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین