• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنو موبائل رئیل ٹائم کرکٹ چیلنج کا شاندار سفر

ٹیکنو موبائل نہ صرف ریٹیل مارکیٹ اور صارفین میں اپنے جدید اور شاندار اسمارٹ فونز کی وجہ سے مقبول ہے، بلکہ اس کی شہرت ایک اورخاص وجہ بھی ہے۔ وہ ہے ٹیکنو موبائل کی دلچسپ اور منفرد آن لائن او ر آف لائن کیمپین۔

گذشتہ سال کی طرح ، 2020 کے آغاز میں ہی ٹیکنو موبائل نے اپنے صارفین کے لئے پہلے آن لائن ٹیکنو کرکٹ چیلنج کا انعقاد کرایا۔ اور اب رواں مہینے میں رئیل ٹائم ٹیکنو کرکٹ چیلنج متعارف کر اکے ، نہ صرف مارکیٹ میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا۔بلکہ صارفین کے لئے دلچسپ گیمز اور اپنے پسندیدہ کرکٹ سٹار سے ملنے کا موقع بھی فراہم کیا۔

ٹیکنو کرکٹ چیلنج کا یہ شاندار سفر اپنے پہلے مرحلے میں کراچی کی NED یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ جہاں کرکٹ لیجنڈ یونس خان نے طلبہ کے ہمراہ کئی دلچسپ گیمز کھیلیں اور تحائف تقسیم کئے۔ روشنیوں کے شہر کراچی سے ہوتا ہو ا یہ کارواںاپنے دوسرے مرحلے میں مشہور کرکٹ اسٹارعبدالرزاق کے ساتھ لاہور کی سپیریئر یونیورسٹی پہنچا۔ ٹیکنو کرکٹ چیلنج کا تیسرا اور آخری مرحلہ اسلام آباد کی اقراہ یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ جہاں پاکستان کے فاسٹ باولر عمر گل نے شرکت کی۔ اور اسٹوڈنٹس میں کرکٹ کے جذبے کو ابھارہ۔

ٹیکنو کی جانب سے منعقد ہونے والے اس کیمپین کو صارفین نے خوب سراہا۔ اور ساتھ ہی کرکٹ کے مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ کرکٹ سٹار سے ملانے کے لئے ٹیکنو موبائل کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین