• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال اشرف کی کرکٹر اعظم خان کی شاندار اننگز پر تعریف

بلال اشرف کی کرکٹر اعظم خان کی شاندار اننگز پر تعریف 


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار و ماڈل بلال اشرف نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان کرکٹر اعظم خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار اننگز پر اُن کی تعریف کردی۔گزشتہ روز پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹد کی ٹیمیں مدِ مقابل تھیں اور یہ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔اداکار و ماڈل بلال اشرف نے بھی اعظم خان کی پرفارمنس کی تعریف کی، اُنہوں نے انسٹاگرام پر اعظم خان کے ہمراہ میچ کے بعد کی ایک ویڈیو شیئر کی۔بلال اشرف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اُنہوں نے اعظم خان سے کہا کہ ’آج آپ کی پرفارمنس نے مجھے خوش کردیا اور مجھے آپ پر فخر ہے،‘جس پر اعظم خان نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔اِس کے علاوہ بلال اشرف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اعظم خان کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے اپنے بلّے سے ناقدین کو ایک کامل جواب دیا ہے۔بلال اشرف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ مایا علی اور مہوش حیات ہیں اور وہ اُن سے پوچھتے ہیں کہ ہاں بھئی کون جیت رہا ہے آج؟‘جس پر مایا علی جواب دیتی ہیں کہ کوئٹہ جیتے گا جبکہ مہوش حیات کہتی ہیں کہ یہ تو وقت بتائے گا۔

تازہ ترین