• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز نے اعتماد دیا، ٹاپ وکٹ ٹیکر بننا چاہتا ہوں، حسنین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گذشتہ سال پاکستان سپر لیگ فائنل میں نوجوان محمد حسنین نے مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کامیابی دلوائی۔ ایک سال بعد حسنین نے اسلام آباد ہی کے خلاف چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے اپنی ٹیم کو جیت دلوادی۔ حسنین کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے بطور کپتان مجھے اعتماد دیا۔ پاکستانی ٹیم میں بولنگ کوچ وقار یونس نے مجھ پر بہت کام کیا ہے۔ کوشش کروں گا کہ پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کروں اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں جگہ بناؤں۔ٹاپ وکٹ ٹیکر بننا چاہتا ہوں۔ پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ڈیوڈ ملان کا کہنا ہے کہ یہ ایک لمبا ٹورنامنٹ ہے، ابتدائی میچز ہار کر بھی ٹیم کم بیک کرسکتی ہے۔ کوئٹہ کے خلاف ہماری ٹیم پندرہ رنز کم بنا پائی، ہمارے ذہن میں ایک سو اسی رنز کا ہدف تھا۔

تازہ ترین