• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ: بھارت نے افتتاحی میچ جیت لیا

سڈنی(نیوز ایجنسیز ) ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارتی ویمنز نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 17رنز سے ہراکر تہلکہ مچادیا۔ جمعہ سڈنی میں بھارتی ٹیم نے 4وکٹ پر 132رنز بنائے، دیپتی شرما نے ناقابل شکست 49، شافالی ورما نے 29اور جمیما نے 26رنز بنائے۔ہوم سائیڈ جواب میں 19.5اوورز میں 115رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، کپتان الیسا ہیلی کی 51رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ پونم یادیو نے 4 اور شیخا پانڈے نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تازہ ترین