• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگ میں پرفارمنس پاکستان ٹیم میں جگہ دلا سکتی ہے، بابر اعظم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث اپنے کزن عمر اکمل کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے انکارکردیا۔ جمعے کی شب کراچی میں کراچی کنگز کی جیت کے بعد عمر اکمل کیس کے بارے میں بابر سے سوال کیا گیا تو کراچی کے میڈیا منیجر نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس پاکستان سپر لیگ کی ہے، بابر کسی زیر سماعت کیس پر بات نہیں کریں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ مزہ اس وقت ہی آتا ہے جب ٹیم جیتتی ہے ، جو لیگ میں اچھا پرفارم کرے گا اس کو پاکستان ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔ نہ صرف نوجوانوں، بلکہ سینئرز کے پاس بھی کم بیک کا موقع ہے ۔شرجیل خان کے بارے میں بابر کا کہنا تھا پابندی کے وقت شرجیل جس طرح کی بیٹنگ کررہے تھے آج بھی انہوں نے وہی اسٹروکس کھیلے ہیں۔ وہ جلد پرانی فارم میں دکھائی دیں گے ۔ سابق کوچ مکی آرتھر کو کراچی کنگز میں مس کرتے ہیں، ان کے ساتھاچھی یادیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا میچز میں باؤنڈری چھوٹی ہوں گی تو مزہ آئے گا۔ میچ کیلئے جیسا پلان تھا اس پر ٹھیک طرح عملدرآمد کیا۔ ابتدائی نمبروں کے کھلاڑیوں کا اسٹرائیک ریٹ بہتر ہونا ضروری ہے ۔ انفرادی طور پر اپنی بیٹنگ کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ بابر اعظم نے کہا کہ ایک موقع پر ڈائی سن اور لونگ اسٹون نے اچھا کھیلا لیکن عمید آصف نے آخری اوور زبردست کرایا ۔

تازہ ترین