• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کھیلوں میں بہتری کیلئے اجلاس بلائیں گے،فیصل جاوید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکمراں جماعت کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کھیلوں میں بہتری کے لئے جلد اجلاس بلائیں گے، جس میں ٹاسک فورس کی تجاویز اور رپورٹ کا جائزہ لے کر اسپورٹس پالیسی پر فیصلے کئے جائیں گے، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عالمی اور ایشیائی مقابلوں میں کھلاڑیوں اور فیڈریشنز کی کارکردگی سے آگاہ ہیں۔ ان کی ذاتی دل چسپی سے پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم اور سیکورٹی اداروں کو جاتا ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر عنقریب ایشیائی اور عالمی ایونٹ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوگی۔ ہاکی میں بہتری کے لئے حکومت سنجیدہ ہے۔
تازہ ترین