• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ وزن اور سفارشی کہے جانے والے اعظم خان نے اہلیت منوالی

زیادہ وزن اور سفارشی کہے جانے والے اعظم خان نے اہلیت منوالی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ کے ہیڈ کوچ معین خان کے صاحبزادے اعظم خان کو اپنی جسامت اور وزن کی وجہ سے سفارشی کرکٹر کہا جاتا تھا۔ وہ تین سال سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں ۔ فرنچائز مالک ندیم عمر نے اعظم خان کو جب پاکستان کا کرس گیل کہا تھا تو اس بیان کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ اعظم خان نے اپنے آپ کو فٹ بنانے کے لئے ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے شہ زر کا جم جوائن کیا۔ سرفراز احمد ہمیشہ سے اعظم خان کی صلاحیتوں کے معترف تھے،سرفراز احمد بھی شہ زر کے جم میں جاتے ہیں۔ اعظم خان نے اپنے والد پر موجود دبائو کو کم کرتے ہوئے سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں فتح گر اننگز کھیلی۔ اس کے باوجود سوشل میڈیا پر بعض لوگ یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے رہے کہ ان کی سلیکشن میں معین خان کا عمل دخل ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین