• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ کی حکمت عملی ناکام،سپر لیگ میں اسٹیڈیم آدھے خالی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناکام حکمت علی اور سپر لیگ میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی کے سبب اسٹیڈیمز ہائوس نہیں ہوپارہے ہیں۔ اس بات نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو قیمتیں پر نظر ثانی پر مجبور کردیا۔ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم افتتاحی تقریب اور پھر جمعے کو کراچی اور پشاور کے میچ میں بھی پورا نہ بھرسکا۔ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے میچ میں بھی گرائونڈ خالی دکھائی دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے غلط حکمت عملی سے جمعرات کو ٹورنامنٹ شروع کیا اور افتتاحی تقریب کے بعد تماشائی رات ایک بجے گھروں کے لئے روانہ ہوئے جبکہ اگلے دن دوپہر تین بجے پھر میچ شروع کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق افتتاحی تقریب کے بعد شٹل بسیں غائب تھیں، بچے بڑے اور خواتین کو کئی کلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ورکنگ ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز پھر اگلے دن میچ دوپہر میں شروع کرنا ناقص حکمت عملی ہے۔بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتوں پر نظر ثانی کررہے ہیں۔ جنگ کی تحقیقات کے مطابقپی سی بی کی نئی کمرشل ٹیم نے جو حکمت عملی تیار کی ہے اس کو تیار کرتے وقت تماشائیوں کو اہمیت نہیں دی گئی۔لگ رہا ہے کہ تماشائی مہنگے ٹکٹ خریدنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
تازہ ترین