• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معین خان والد لیکن سخت ہیڈ کوچ ہیں،اعظم خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اعظم خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر جو تنقید ہوتی ہے کوشش کرتا ہوں کہ اسے نظر انداز کروں۔ بیٹ ہی سے ناقدین کو خاموش کرسکتا ہوں۔ پاکستان سپر لیگ کے میچ میں عمراکمل جیسے بڑے کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں آیا اور دبائو تھا کہ کارکردگی دکھانا ہے۔ معین خان میرے والدضرور ہیں لیکن ڈگ آئوٹ میں وہ سخت مزاج کے ہیڈ کوچ ہیں۔ چار، پانچ ماہ سے اپنی فٹنس پر کام کر رہا تھا۔ کبھی کبھار یہ سن کر برا لگتا ہے کہ لوگ اتنے منفی ہوجاتے ہیں۔ بیٹنگ پر جا رہا تھا تو (کچھ) لوگ کافی منفی باتیں بول رہے تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سربراہ ندیم عمر کا حوالہ دیتے ہوئے جب ایک صحافی
نے اعظم خان سے پوچھا ان کا موازنہ کرس گیل سے کیا جاتا ہے تو ان کا جواب تھا کہ میں کرس گیل کا 10 فیصد بھی نہیں ہوں۔
تازہ ترین