• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری مسلمانوں پر مظالم، بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا دیا، پی پی رہنما

برمنگھم (ابرارمغل) پی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و سابق وزیر چوہدری محمد رشید، پی پی پی برطانیہ کے مرکزی نائب صدر واجد علی برکی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر نے پی پی پی برمنگھم کے سینئر نائب صدر چوہدری شبیراحمد کی صدارت میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم اور انسانیت سوز سفاکیت کے باوجود بھی بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ 60لاکھ سے زائد کشمیری مسلمانوں کو اپنے ہی گھروں میں قید کرکے بھارت نے اپنا اصل چہرہ دنیا کو د کھادیا ہے۔ اس استقبالیہ تقریب میں P.Y.O.کے مرکزی صدر یاسر بلال، سینڈول برانچ کے صدر طاہر بلتھوی، سابق انفارمیشن سیکرٹری چوہدری رضوان علی گجر، P.Y.O. کے رہنمائوں چوہدری آفتاب، چوہدری تبارک علی، چوہدری شیراز گجر، فدا حسین چارلی، چوہدری فرید، حاجی عجائب احمد، پی پی پی مڈلینڈ کے نائب صدر ابرار چوہدری اور دیگر مختلف عہدیداروں، پارٹی کارکنوں اور جیالوں نے شرکت کی۔ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پی پی پی نہ صرف عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے بلکہ مظلوم و محکوم کشمیریوں کی آواز بھی ہے۔ شہداء گڑھی خدا بخش نے جہاں جمہوریت کیلئے گراں قدر سیاسی خدمات سرانجام دیں وہیں ہر سطح اور فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔ مہماں خصوصی و سابق وزیرچوہدری محمد رشید اور دیگر نے سندھ اسمبلی کی رکن اور پی پی پی کی مرکزی رہنما شہناز انصاری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئےمطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قتل و غارت، سیاسی انتقام اور تشدد کے واقعات کسی بھی صورت پی پی پی کے مشن کو نہیں روک سکتے۔

تازہ ترین