• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی کے مسائل، یورپ میں PTI کے ارکان پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے، چوہدری زاہد حسین

برسلز (عظیم ڈار) پاکستان تحریک انصاف بلجیم کے صدر چوہدری زاہد حسین بھدر نے پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات یاسر قدیر کے اعزاز میں برسلز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ شاہد فاروقی نے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی بلجیم کے صدر چوہدری زاہد حسین بھدرنے پی ٹی آئی فرانس کے دیگر عہدیداران پی ٹی آئی فرانس کے چیئرمین گلزار لنگڑیال، نائب صدر شیخ نعمت اللہ اور پی ٹی آئی فرانس کے سابقہ صدر میاں ذوالفقار جتالہ کو برسلز آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے مثبت اقدام اٹھائے، اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ ملکی بقا کیلئے بڑھ چڑھ کر قربانیاں دیں، اور پاکستان کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پی ٹی آئی یورپ کے ارکان کو اکھٹا کرکے ایک وفد کی شکل میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں اوورسیز کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا جائے گا اور تجویز دی جائے گی وہ اوورسیز کمیٹی بنائیں جن میں پاکستان کی بجائےیورپی ممالک سے پی ٹی آئی کے ممبران کو ذمہ داریاں دے کر احسن طریقے سے مسائل کا حل ممکن بنائیں۔ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما اور سابقہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات یاسر قدیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان میں استحکام پیدا کرنے اور غریب عوام کے مسائل کے حل کرنے کیلئے ہمیشہ سپہ سالار کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی بلجیم کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی فرانس کے چیئرمین گلزار لنگڑیال نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی نے بلاشبہ پی ٹی آئی کی سپورٹ کرتے ہوئے عمران خان پر جس اعتماد کااظہارکیا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے پر عزم ہیں۔پی ٹی آئی فرانس کے نائب صدر شیخ نعمت اللہ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے کرپشن کے ذریعے ملک کو نوچ نوچ ڈالا ہے، اس کرپشن کے خاتمے اور سدباب کیلئے پی ٹی آئی نے میدان میں آکر ملک کو تحفظ فراہم کیا۔ پی ٹی آئی فرانس کے سابقہ صدر میاں ذوالفقار نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے خون اور پسینے کی کمائی سے ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سنبھالا ہے اور ستم ظریقی یہ ہے کہ پی ٹی آئی اوورسیز کے کارکنان جب پاکستان اپنے لیڈر کو ملنے جاتے ہیں تو انہیں ٹال مٹول کر چلتا کردیا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی بلجیم کے سینئر رہنما مہر ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی بلجیم چوہدری زاہد حسین بھدرکی قیادت میں متحد ہے اور میں پی ٹی آئی بلجیم کے تمام دھڑوں کو مبارکبادپیش کرتا ہوں جنہوں نے آپس میں متحد ہوکر مثال قائم کی۔ بلجیم کے سابقہ وائس چیئرمین بابر عرفان نے کہا کہ پی ٹی آئی بلجیم کی نو منتخب باڈی پاکستان کے درخشاں مستقبل کیلئے پرعزم ہے۔پروگرام میں نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری نے ادا کیے۔ پروگرام میں سینئر رہنما میاں شعیب، شکیل گوہر،آصف برلاس نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹی برسلز کے پولیس ایڈوائزر کونسلر فرینڈز آف برسلز کے مرکزی صدر محمد ناصر نے خصوصی شرکت کی اور اس امر کا اظہار کیا کہ اوورسیز میں آباد کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات مختلف سیاسی پارٹیوں کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی بلجیم کے صدر چوہدری زاہد حسین بھدر اور ان کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے سے مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف پاکستانی روایتی کھانوں سے کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بحیثیت پاکستانی ہمیں اپنے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔

تازہ ترین