• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے مثبت سوچ رکھنے والے نوجوان قابل تعریف ہیں، ظہیر پرویز

اوسلو( ناصر اکبر )تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری طاہر اکرم کی قیادت میں نومنتخب ارکان کے وفد نے سفیر پاکستان سے ملاقات کی، ملاقات میں ناروے کے داخلی اور خارجی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اراکین نے سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان سے پاکستان میں ٹورزم اور بزنس کی پروموشن اورموجودہ حکومتی کارکردگی کیساتھ ساتھ کشمیر ایشو پر بھی گفتگو کی ۔ اس موقع پر ایمبیسیڈ ر ظہیر پرویز خان نے تحریک انصاف ناروے کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام نوجوانوں کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو دیار غیر میں رہتے ہوئے پاکستان کیلئے مثبت سوچ رکھتے ہیں ۔ تحریک انصاف کے صدر چوہدری طاہر اکرم نے ایمبیسی آف پاکستان ناروے کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز کیلئے انکا کردار انتہائی قابل ستائش ہے جس کیلئے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

تازہ ترین