• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں ریٹیل تجارت کی سب سے بڑی نمائش ختم ہوگئی

برسلز (حافظ انیب راشد) ریٹیل تجارت کی سب سے بڑی نمائش EUROSHOP 2020 جرمنی کے شہر Dusseldorf میں آج اختتام پذیر ہوگئی۔ 5 دن جاری رہنے والی اس نمائش میں 57 ممالک کے 2300 نمائش کنندگان نے اپنی مصنوعات پیش کیں- جنہیں دنیا بھر سے آئے ہوئے 94 ہزار سے زائد شائقین نے دیکھا۔ اس موقع پر ریٹیل کی دنیا میں کام کرنے والی ہر صنعت اور کمپنی نے اپنا سٹال لگایا جس میں پیش کاری کے نئے انداز، پھل سبزیوں اور اشیائے خوردنی کو محفوظ رکھنے والے فریج، پورا ریٹیل سٹور ڈیزائن کرنے والی کمپنیاں اور دیگر شامل تھے۔ اس کے علاوہ آن لائن شاپنگ کیلئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ لیکن سولر پینل کے ذریعے بجلی حاصل کرتی ریڑھیاں اور سیڑھیوں کے ذریعے بھاری سامان اوپر پہنچا نے والی ہتھ ریڑھیوں میں عوام نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
تازہ ترین