• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائف کرائمز کے خلاف سلطان باہو ٹرسٹ کی ڈاکومنٹری بہترین قرار

برمنگھم ( نمائندہ جنگ) نائف کرائمز، گھریلو تشدد اور سماجی استحصال ہمارے معاشرے میں تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔ گزشتہ سال کے آخر میں تشدد کی روک تھام کیلئے عالمی دن کے موقع پر حضرت سخی سلطان باہو ٹرسٹ نے ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے اشتراک سے مختصر دورانیے پر مشتمل ایک ڈاکومنٹری تیار کی تھی نومبر 2019ء میں بنائی گئی اس مختصر ترین ڈاکومنٹری کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ابوظبہی میں منعقد فلم فیسٹیول میں بہترین قرار د دے کر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ حضرت سخی سلطان باہو ٹرسٹ نے معاشرے میں بڑھتے نائف کرائمز اور گھریلو تشدد کے خلاف مہم کے سلسلے میں ’’ایک ماں کی داستان‘‘ کے عنوان سے تین منٹ پر محیط ڈاکومنٹری بنا کر ان عوامل اور محرکات کو سامنے لانے کی کوشش کی کہ معاشرے میں بڑھتے تشدد اور کرائمز کے نقصان اور اصل ذمہ داران کون ہیں۔ دریں اثناء جامع حضرت سخی سلطان باہو ٹرسٹ کے ترجمان نے جنگ کو بتایا کہ نائف کرائمز اور گھریلو تشدد کے خلاف مہم کے سلسلے میں بنائی گئی اس ڈاکومنٹری کو ایوارڈ ملنا نہ صرف ہمارے سماجی اور معاشرتی کام کو تقویت دیتا ہے بلکہ مسلمانوں کے خلاف منفی سوچ اور پروپیگنڈے کا بھی بہترین جواب ہے۔
تازہ ترین