• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر عالمی کردار افسوسناک ہے ،انعام الحق

برمنگھم(پ ر) تحریک آزادی کشمیر سے منسلک اور تحریک انصاف کے متحرک راہنما انعام الحق نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے حالیہ دورہ پاکستان میں کشمیر کی صورتحال پر دیئے گئے بیانات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھارت بارہا مزاکرات کی میز پر آنے اور کسی بھی تیسرے فریق کے کردار سے انکار کر چکا ہے لیکن اس کے باوجود اقوامِ متحدہ ، سیکرٹری جنرل، ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر عالمی طاقتیں اسے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی سے روکنے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کے لئے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کی بجائے اپنے کردار کو ناقا بلِ فہم طریقے سے دونوں فریقین کی رضامندی سے جوڑ دیتے ہیں جو کہ انتہائی قا بلِ افسوس رویہ ہے۔ جبکہ گذشتہ ستر سال سے کشمیری ہر طرح کے ظلم و جبر کو بھگت رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے بھی اپنے کردار کو دونوں فریقین کی رضامندی سے مشروط کرنے کا مطلب بھی کوئی مدد نہ کرنا ہی ہے جس سے ان کی بے بسی اور اقوام متحدہ کی بے وقعتی عیاں ہوتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جب ایک طرف وہ تسلیم کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی اپنی جگہ قائم ہیں تو پھر اقوام عالم کیلئے بھارت کے غیر آئینی، غیر انسانی، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی اقدامات کو روکنے میں کیا چیز مانع ہے۔محض تشویش کا اظہار کر دینا کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا ازالہ کبھی نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب اقوامِ عالم اپنے مفادات کے لئے خاموش ہیں اور اقوام متحدہ بے بس و بے جان ادارہ بن چکا ہے ایسے میںکشمیریوں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ چکی ہیں۔ ہمیں اپنے احتجاجوں کا رخ بھارت کی بجائے اب دنیا کے ان نام نہاد اداروں اور ٹھیکیداروں کی جانب موڑنا ہو گا ۔
تازہ ترین