• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنٹ پارک مسجد میں موذن پر حملہ دہشت گردی ہے ،پیر عبدالقادرجیلانی

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا)مرکزی جماعت اھل سنت یو کے اینڈ اوورسیزکے ر ہنماؤں ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی،پروفیسر پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی، علامہ قاضی عبد العزیز چشتی،مفتی محمد خان قادری، صاحبزادہ سید انور حسین شاہ کاظمی، علامہ پیر سید مظہر حسین گیلانی، پیر سید صابر حسین شاہ گیلانی، مفتی ساجد لطیف قادری، علامہ عبدالرحمٰن نقشبندی، قاضی عبد الرشید چشتی، صاحبزادہ سید محمد حیدر ترمذی، علامہ سید زین العابدین، مولانا حمزہ حسن قادری، خلیفہ پیر عبدالرحمٰن قادری،پیر سید نور احمد شاہ کاظمی،علامہ انعام الحق قادری، حافظ مولانا اشتیاق حسین قادری، علامہ برکات احمد چشتی، علامہ حافظ محمد فاروق چشتی ، مولانا ضیاء الاسلام ھزاروی، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، علامہ محمد عاصم مرزا، اور الشیخ محمد عمر رمضان قادری نے گزشتہ روز ر یجنٹ پارک مسجد لندن میں موذن مسجد پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے اسے دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔ ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر جیلانی نے کہا کہ مساجد اور جملہ عبادت گاہیں ایک محفوظ اور امن و آشتی کا گہوارہ تصور کی جاتی ہیںان کے اندر مذ ہبی رہنماؤں پر حملہ انتہائی تشویشناک اور لائق مذمت ہے ۔پروفیسر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل تفتیش اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہچانا چاہئے ۔علامہ قاضی عبد العزیز چشتی نے کہا کہ مساجد کی بے حرمتی اور عبادت گزاروں پر حملے امن و امان کی بگڑتی صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیںجو کہ کسی بھی معاشرہ کے لئے صحت مندانہ رحجان نہیں ہے۔ زخمی موذن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے علماء و مشائخ نے عوام الناس سے پرسکون ر ہے کی اپیل کی اور دہشت گردوں سے ہوشیار رہنے کی بھی تلقین کی ہے۔
تازہ ترین