• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کائونٹی انٹریم، دو افراد کو نسلی منافرت کا سامنا، گروہ نے تشددکانشانہ بھی بنایا

لندن ( جنگ نیوز) کاؤنٹی انٹریم کے شہر بالیمینہ میں نوجوانوں کے ایک گروہ نے 30 سال سے زائد عمرکے دوافراد کو نسلی منافرت کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر تشدد کیا اور ککس ماریں لات ماریں۔ اسے زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ مقامی وقت کے مطابق 23.00 جی ایم ٹی پر نول پارک کے قریب پیش آیا جب گھر سے نکلنےوالے دو افراد پر چھ سے آٹھ نوجوانوں نے نسل پرست جملے کسے ۔ پولیس کےمطابق بتایا گیا ہے کہ جب ایک متاثرہ شخص نے اس گروہ کو للکارا تو نوجوانوں کے گروپ نے اسے دھکا دے کر زمین پر گرا دیا اور حملہ کیا۔ اسے ککس ماری گئیں ۔ پولیس واقعے کو نفرت انگیز جرم قرار دے رہی ہے۔ دوسرے شخص نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تاہم وہ زخمی نہیں ہوا۔پی ایس این آئی کے سارجنٹ ہیوٹ نے اسے ایک ʼناگوار حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیال ہے کہ اس نفرت انگیز کارروائی میں ملوث افراد میں سے کچھ کی عمریں 16 سے 17 سال تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے چہرے اور جسم پر زخم آئے ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ ہیوٹ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں نفرت انگیز جرائم کی کوئی جگہ نہیں ہے اور اسے ہر ایک کو اسے مسترد کرنے کے ساتھ اس کی مذمت کرنی چاہئے۔
تازہ ترین