• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر محمد علی شاہ کی کرکٹ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، آئی جی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس میں تعمیر کئے گئے ڈاکٹر محمدعلی شاہ آڈیٹوریم کا افتتاح کیا،جس کی تعمیرڈاکٹرجنیدعلی شاہ کے تعاون سے کی گئی، جبکہ تعمیراتی امورکی نگرانی ڈی آئی جی آپریشن مقصود میمن نے کی، تقریب میں ڈاکٹرجنید علی شاہ،عمران علی شاہ سابق کرکٹروایمپائر سائمن ٹوفل ،ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرغلام نبی میمن، ایڈیشنل أئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس سمیت سابق آئی جیزاظہرعلی فاروقی،نیازاحمدصدیقی سلیم واحدی اور سعود مرزا نے بھی شرکت کی،آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس قابل ماہراورباصلاحیت پولیس افسران اور جوانوں پرمشتمل ایک ایسی فورس ہے جسکے کارہائے نمایاں میں شہیدوں کا لہو شامل ہے،مجھے اپنے افسران اور جوانوں پر فخر ہے، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرمحمدعلی شاہ مرحوم کی کرکٹ کے فروغ کے لیئے خدمات ناقابل فراموش اورلائق ستائش ہیں،انہوں نے کہا انٹرنیشنل کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت دنیا کے لئے پیغام ہے کہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے عوام کو کرکٹ سے بے پناہ پیار ہے،ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے اقوام عالم کو بھی پیغام جاتاہے کہ سندھ کے عوام امن پسند اور امن ہی انکا پیغام ہے،ڈاکٹرجنیدعلی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ آڈیٹوریم کی تعمیر ایک چھوٹی سے کاوش ہے ہم‌چاہتے ہیں کہ سندھ پولیس کی مدداور تعاون کے اس سلسلے کو جاری رکھیں،سائمن ٹوفل نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل کے مقابلے میں آج کا پاکستان پرامن ہےاور بالخصوص کراچی میں امن وامان کا کریڈٹ آئی جی سندھ کو جاتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں ،یہاں کے لوگ مہمان نواز اور امن پسند ہیں۔

تازہ ترین