• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 2 کم عمر لڑکوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 کم عمر لڑکوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کھوکھرا پار تھانے کی حدود کھوکھراپار نمبر 4 کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 کم عمر لڑکے شدید زخمی ہوگئے ، جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج دونوں دم توڑ گئے ، پولیس کے مطابق ان کی شناخت16 سالہ شہروز ولد عبداللہ اور 14 سالہ احمد رضا ولدعبد الر حیم کے ناموں سے ہوئی ہے، منگھوپیر ناردرن بائی پاس مائی گاڑی خیبر چوک کے قریب گاڑی کی ٹکرسے 18 سالہ سمیر ولد سلیم جاں بحق ہوگیا ،سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ لکی چڑھائی ناردرن بائی پاس دستگیر ہوٹل کے قریب گاڑی کی ٹکر سےایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے شناخت کے حوالے سے کی کوئی چیز نہیں ملی ۔ فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ شہید ملت چورنگی کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے سڑک پارکرنے والا 60سالہ نامعلوم معمر شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

تازہ ترین