• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویا بین سے لدے جہاز کی پورٹ قاسم منتقلی کیخلاف مزدوروں کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سویا بین سے لدے جہاز ہرکولیس کو کراچی پورٹ سے بن قاسم منتقل کرنے کے خلاف کراچی ہاربر اینڈ ڈاک لیبر یونین نے مظاہرہ کیاجس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ پر کام کرنے والے مزدوروں نے کے پی ٹی سے سویابین کے جہاز کی منتقلی کے خلاف مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے بندرگاہ تک جانے والا راستہ بند کر کے بندرگاہ کی جانب مارچ کیا،اس دوران ٹریفک معطل ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، بعض اطلاعات کے مطابق سویا بین کو بن قاسم پر ڈسچارج کروانے کے لیے ہرکولیس جہاز کو روانہ کر دیا گیا ہے، جس کے خلاف کے پی ٹی کی مزدور یونینز نے احتجاج شروع کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی میں سویا بین کے جہاز صرف بن قاسم پر جانے سے کراچی پورٹ کی لیبر بے روزگار ہو جائے گی ۔

تازہ ترین