• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں کراوڈ مینجمنٹ یونٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈکا انعقاد ہوا ،تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل تھے، اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ کو سلامی پیش کی گئی، اہلکاروں نے مظاہرین سے نمٹنے کا شاندار عملی مظاہرہ پیش کیا،اس موقع پر ایس ایس پیز انوسٹی گیشن ساؤتھ اور ساؤتھ ڈسٹرکٹ کرنل پرویز اور کرنل ساجد ایس پی ہیڈ کوارٹر گارڈن اور دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے،قلندر رینجرز کی جانب سے2ہفتے کا کراوڈ مینجمنٹ کورس 92 پولیس اہلکاروں کو کرایا گیا۔
تازہ ترین