• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر رجسٹرڈ ، مہنگے ڈاکٹرز ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایف بی آر کی کارروائی شروع

لاہور (نمائندہ جنگ) ایف بی آر نے پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے آپریشنز کرنے والے ڈاکٹرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والے ہزاروں ڈاکٹرز تاحال ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں۔

ایف بی آر نےڈاکٹرز کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے پی ایم ڈی سی کو بھی خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ڈاکٹرز کے بیرون ملک دوروں،اثاثہ جات کی تفصیلات اکٹھی کرنے کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو جرمانے عائد کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

تازہ ترین