آپ آف لائن ہیں
بدھ14؍شعبان المعظم 1441ھ 8؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مقبوضہ کشمیر، ’’وی پی این‘‘ استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

سرینگر(ایجنسیاں)بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فیس بک، وٹس ایپ ، ٹویٹر اور دیگر سماجی رابطوں کی سائٹوں تک رسائی کیلئے ورچول پرائیویٹ نیٹ ورک(وی پی این) استعمال کرنے والوں کے خلاف ایک بڑا کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارت نے اگرچہ مقبوضہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس محدود پیمانے پر بحال کر دی ہے لیکن فیس بک، وٹس ایب، انسٹا گرام اوردیگر سماجی رابطوں کی سائٹوں پر اب بھی پابندی عائد ہیں تاہم کشمیر ی وی این پی اور پراکسی سرورز کے ذریعے مذکورہ سائٹوں تک رسائی حاصل کر کے غیر قانونی بھارتی قبضے اور قابض بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید