• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور منصور کے بیان نے حکومت کیلئے مسائل کھڑے کردیئے، علی ظفر

انور منصور کے بیان نے حکومت کیلئے مسائل کھڑے کردیئے


کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ انور منصور کے بیان نے حکومت کے لئے مسائل کھڑے کردیئے، ماہرعلاقائی زبان نیازندیم نے کہا کہ اپنی زبان بولنا کوئی شرمندگی کا باعث نہیں ہے،خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مہنگائی کا انحصار پورے ملک کی معیشت پر ہوتا ہے،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ آٹا بحران کی ذمہ دار حکومت بلوچستان نہیں ہے،ماہر تعلیم سید عابدی نے کہا کہ آن لائن کورس سے متعلق سب سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ جو سر ٹیفکیٹ آ پ کرنے جا رہے ہیں اُس کی شناخت موجود ہے یا نہیں،ترجمان پنجاب حکومت شوکت بسرا نے کہا کہ چیزوں کو صحیح طرح چلانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ انور منصور کے استعفے کی جو بنیاد ی وجہ تھی وہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف جو کیس چل رہا ہے تو انہوں نے جج صاحبان کے خلا ف ایک سنجیدہ بیان دے دیا۔

تازہ ترین