• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتوں کے ملازمین کے یوٹیلیٹی بلز کی رقوم بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے عدالتی حکام کے گریڈ ایک سے 19 کے یوٹیلیٹی الاؤنسز پر نظرثانی کرتے ہوئے ان میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار غلام رسول سموں کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BUD/HC/RUA/2019-20میں تحریر کیا گیا ہے کہ معزز چیف جسٹس نے جوڈیشل افسران بشمول کیڈر اور ایکس کیڈر کے یوٹیلیٹی بلز پر نظرثانی کی اور ان کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ان کی رقوم یہ ہوں گی بی پی ایس ایک سے 6 کے 4 ہزار، BPS 9 سے 14کے 8 ہزار روپے، بی پی ایس 15 دس ہزار روپے، بی پی ایس16کے 14ہزار، بی پی ایس 17 کے 15 ہزار، بی پی ایس 18 کے بیس ہزار اور بی پی ایس 19 اور اس سے اوپر کے گریڈ کے 30 ہزار روپے مقرر کیے ہیں۔ مذکورہ حکم یکم دسمبر 2019ء سے نافذالعمل ہوگا۔ اضافے کی رقم کرنٹ رواں مالی برس 2019-20ء کی بجٹ گرانٹ سے ہی پوری کی جائے گی۔ مذکورہ فیصلہ نیشنل جوڈیشری پالیسی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین